ملک میں ہر 5 منٹ بعد ایک شخص کینسر میں مبتلا ہونے لگا

اسٹاف رپورٹر  پير 2 فروری 2015
پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر اور خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھ رہا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر اور خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھ رہا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگہی کا عالمی دن 5 فروری کو منایا جائے گا۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال75 لاکھ افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں، پاکستان میں ہر 5 منٹ میں ایک شخص اور ہر گھنٹے میں12اور 24گھنٹے میں200 افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں، پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ5 ہزار تک پہنچ گئی ہے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کینسر کی فوری تشخیص ،علاج اور سبزیوں کے استعمال سے50 فیصد کینسر کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر اور خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھ رہا ہے ، منہ حلق کے کینسرکی بنیادی وجہ گٹکا، پان چھالیہ، سگریٹ نوشی اور مین پوری کا استعمال ہے،خواتین میں چھاتی کے کینسر کی وجہ گلٹی کا ابھرنا بتایا جاتا ہے، ماہرین طلب کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مرض کی تشخیص کی سہولتیں موجود نہیں ہیں ہر قسم کے کینسر کے امراض کی تشخیص پیٹ سی ٹی اسکین مشین سے کرکے مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔