پکاسو کی پوتی خیراتی منصوبوں کیلیے دادا کی پینٹنگز فروخت کریگی

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 7 فروری 2015
میرنیا اپنے خیراتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے کی غرض سے کچھ منتخب پینٹنگز فروخت کرنے کا ادارہ رکھتی ہے. فوٹو: فائل

میرنیا اپنے خیراتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے کی غرض سے کچھ منتخب پینٹنگز فروخت کرنے کا ادارہ رکھتی ہے. فوٹو: فائل

پیرس: آرٹ کی دنیا میں اس خبر سے خاصی بے چینی پیدا ہوگئی ہے کہ عظیم آرٹسٹ پکاسو کی پوتی میرنیا اپنے خیراتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے کی غرض سے کچھ منتخب پینٹنگز فروخت کرنے کا ادارہ رکھتی ہے کیونکہ میرنیا نے اگر یہ کام پرائیویٹ طور پر کیا تو اس سے ’’آرٹ ورکس‘‘ کی قیمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

میرنیا کو اب بھی یاد ہے کہ جب وہ چھوٹی تھی تو اتنی مفلس تھی کہ اپنے باپ کے ساتھ الائونس لینے کے لیے اپنے دادا پبلو پکاسو کے فرنچ ولا کے گیٹ پر کھڑی رہتی تھی مگر جب وہ بیس سال کی ہوئی تو اس پر خوش قسمتی کے دروازے کھلے‘ اسے ورثے میں انیسویں صدی کے محل نما گھر لاکیلیفورنی کے علاوہ کئی قیمتی پینٹنگز ملیںجن کو اس نے غصے میں دیوار کی طرف رخ کرکے کھڑا کردیا۔ اب وہ 64سال کی ہوگئی ہے تو اسی کیفیت میں اور غیرروایتی انداز میں یہ تاریخی پینٹنگز فروخت کرنے چلی ہے تا کہ ویتنام میں بچوں کے ایک اسپتال کے لیے فنڈز جمع کرسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔