لاہور:گیسٹ ہاؤس پرچھاپے کے دوران ادکارہ نرما نشے کی حالت میں گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 5 اکتوبر 2012
دوستوںکی دعوت پر ڈانس پارٹی میں پہنچی تھیں، اہم شخصیت کی کال پر چھوڑ دیا گیا فوٹو : ٹی ایم این

دوستوںکی دعوت پر ڈانس پارٹی میں پہنچی تھیں، اہم شخصیت کی کال پر چھوڑ دیا گیا فوٹو : ٹی ایم این

لاہور: پولیس نے ادکارہ نرما کو اپنے صنعتکار دوستوں کی طرف سے منعقدہ ڈانس پارٹی میں شرکت کے دوران نشے کی حالت میں گرفتارکر لیا ۔

لاہورکے ایک پوش علاقے میں واقع گیسٹ ہائوس میں ایک ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں نرما اپنے صنعتکار دوستوںکی دعوت پر پہنچی تھیں، اس دوران انھوں نے نشے کی حالت میں رقص شروع کردیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر گیسٹ ہائوس پر چھاپا مارا جہاں نرما سمیت صنعتکاروں اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم بعد میں ایک اہم شخصیت کی فون کال پرنرما اور دیگرگرفتار ہونیوالے کاروباری افراد کو چھوڑ دیا گیا۔

اس سلسلہ میں جب شیرشاہ کالونی کے متعلقہ تھانے کے انسکپٹر سے رابطہ کیا گیا توان کاکہنا تھا کہ ایساکوئی واقعہ نہیں ہوا ، مجھے یہاں کا چارج سنبھالے ایک دن ہی ہوا ہے اور اس حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔ دوسری جانب جب نرما سے رابطہ کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ ایساکوئی واقعہ رونما ہی نہیں ہوا ، میں ڈانس پارٹیوںمیں نہیں جاتی ہوںاور جہاں تک بات پولیس حراست کی ہے تو اس میںکوئی صداقت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔