پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

ویب ڈیسک  جمعـء 20 فروری 2015

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جب کہ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گوجرانوالہ، جھنگ اور منڈی بہاؤالدین میں رات گئے ہونے والی تیز بارش سے سردی بڑھ گئی جب کہ لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور ان کے نواحی علاقوں میں صبح سویرے سے ہونے والی موسلادھار بارش نے دن میں ہی رات کا سماں باندھ دیا۔

پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل اب بھی چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آج مزید بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔