اسلام آباد ایئرپورٹ پر بینکاک اور دبئی جانے والے 2 مسافروں سے منشیات برآمد

ویب ڈیسک  منگل 24 فروری 2015
دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے  فوٹو: فائل

دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف پروازوں کے ذریعے بینکاک اور دبئی جانے والے 2 مسافروں سے ہیروئن برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بینکاک اور دبئی جانے والی الگ الگ پروازوں کے 2 مسافر پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسول لے جارہے تھے۔ اے این ایف حکام نے دونوں مسافروں کے پیٹ سے 35 کیپسول برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔