شیخوپورہ میں ناقص مشروب پینے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 25 فروری 2015
بچیوں نے بازار سے لائی گئی مشروب کی بوتل پی تھی، والد، دکاندار کو حراست میں لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

بچیوں نے بازار سے لائی گئی مشروب کی بوتل پی تھی، والد، دکاندار کو حراست میں لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

شیخوپورہ: آبادی بھدرو مینارہ میں ناقص مشروب پینے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھدرو مینارہ میں ناقص مشروب پیتے ہی 8 سالہ عطیہ اور 7 سالہ نور فاطمہ چل بسیں جب کہ ان کی 3 سالہ بہن لائبہ کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچیوں کے والد محمد خالد کے مطابق واقعہ بازار سے لائے جانے والے مشروب کی بوتل پینے کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے دکاندار مصطفیٰ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ چند روز قبل لاہور روڈ کے علاقہ قلعہ ستار شاہ سے جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔