عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، پرویز رشید

ویب ڈیسک  بدھ 25 فروری 2015
2015 میں کسی احتجاج کی خبر نہیں ملے گی، 
پرویز رشید، فوٹو: فائل

2015 میں کسی احتجاج کی خبر نہیں ملے گی، پرویز رشید، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق زیادہ شکایت ہیں اب وہ اس کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں نے مثبت رد عمل دیا ہے اور جمہوری استحکام کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ بھی ضروری ہے اس لیے حکومت سیاست سے اس کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ سے متعلق زیادہ شکایات ہیں لہٰذا اب وہ اس کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، عمران خان پارلیمنٹ میں آکر اس کی قانون سازی میں حصہ لیں اور جمہوریت کی مضبوطی میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات رواں برس اور عام انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے جب کہ 2015 میں کسی احتجاج کی خبر نہیں ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔