عذیر بلوچ کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 26 فروری 2015
عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے کراچی پولیس اور رینجرز سندھ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی وہاں پر موجود ہے فوٹو : فائل

عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے کراچی پولیس اور رینجرز سندھ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی وہاں پر موجود ہے فوٹو : فائل

کراچی: کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عذیر جان بلوچ کو یو اے ای حکام کی جانب سے آج پاکستانی حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے کراچی پولیس اور رینجرز سندھ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی وہاں پر موجود ہے اور اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے عذیر بلوچ کی حوالگی ملتے ہی پولیس ٹیم پاکستان روانہ ہوجائے گی ۔

تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس بات کا بھی امکان ہے کہ عذیر بلوچ کو کراچی لانے کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔ اس بات کا حتمی طور پر فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایت اور عذیر بلوچ کی حوالگی کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔