کراچی میں رینجرز کی کارروائی،ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

 جمعرات 26 فروری 2015

کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں کلفٹن، لانڈھی اور لیبر اسکوائر کے علاقوں میں کی گئیں جس میں ایک ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ دیگر گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔