اطالوی نوجوان کو پہلی مرتبہ ٹائی ٹنیم دھات سے بنی ہڈیاں لگا دی گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 27 فروری 2015
 آپریشن 11گھنٹے جاری رہا ۔فوٹو : فائل

آپریشن 11گھنٹے جاری رہا ۔فوٹو : فائل

روم: اٹلی میں ہڈیوں کے کینسر سے متاثرہ 18سالہ نوجوان کو دنیا کا پہلا ٹائی ٹنیم دھات سے بنا پیٹرو (پیل ویس) لگا دیا گیا ہے۔

نوجوان کی ہڈیوں کی تبدیلی کا آپریشن روم کے تورین یونیورسٹی اسپتال سینٹر میں ہوا۔ نوجوان کو گزشتہ سال پیل وک آسیٹو سرکوما کیمیو تھراپی کے عمل سے گزارا گیا تاہم اس کے سرجنز نے اس کا پیل ویس تبدیل کرنے  کا فیصلہ کیا جو سرطان سے بری طرح متاثر ہو چکا تھا۔ آپریشن 11گھنٹے جاری رہا ۔

جس میں اس کا نصف پیل ویس اور ہپ کا ایک حصہ نکال کر اس کی جگہ ٹائی ٹینیم سے بنا پروستھیٹک پیل ویس اور ہپ لگا دیا گیا۔ اس طرح یہ نوجوان دنیا کا پہلا مریض بن گیا ہے جس کو مصنوعی ہڈیوں کا ڈھانچہ لگایا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔