سری لنکا کا بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 27 فروری 2015
2010 کے ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑی پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہوئے لہذا اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ فوٹو : فائل

2010 کے ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑی پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہوئے لہذا اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ فوٹو : فائل

کولمبو: سری لنکا نے بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سری لنکن وزیر کھیل ناوین دیسانائیکے کو کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک ممبر شیمی سلوا نے خط لکھ دیا۔ اس میں ان سے 2010 کے ایشیاکپ میں ایک بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا  گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں منعقد ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں مذکورہ کھلاڑی کیخلاف فکسنگ الزامات عائد ہوئے اس لیے وزیر کھیل ایک خصوصی کمیٹی قائم کرکے معاملے کی تحقیقات کرائیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی کولمبو میں سریش رائنا کے کمرے میں ایک مشکوک لڑکی کی موجودگی پر کافی شور مچا جس کا تعلق بھارتی بکیز سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔