رحمان ملک کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعـء 27 فروری 2015

لندن: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ کے انتخابات میں ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ روکنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سینیٹ انتخابات میں ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ روکنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال اور چیلنجز سے دوچار ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔