بدتمیزی کے واقعات: وکلاعدلیہ کی قبرکھودرہے ہیں، سپریم کورٹ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 28 فروری 2015
ہم بھی سالوں تک بارمیں رہے ہیں اس وقت تو ایسا نہیں ہوتا تھا، جسٹس عظمت سعید۔ فوٹو: فائل

ہم بھی سالوں تک بارمیں رہے ہیں اس وقت تو ایسا نہیں ہوتا تھا، جسٹس عظمت سعید۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ججوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ وکلاملک کی عدلیہ کی قبرکھود رہے ہیں۔

جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بارکے صدرشفقت بھٹی کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس شیخ عطمت سعید نے عدالت میں پیش وکلاسے کہاکہ آپ کا عدالتوں کے ساتھ کیسارویہ ہے۔ یہ دیکھیں ہم بھی سالوں تک بارمیں رہے ہیں اس وقت تو ایسا نہیں ہوتا تھا جتنا نقصان آپ نے عدلیہ کو پہنچایا ہے کسی نے نہیں پہنچایا، ایسی غلطی کوئی ایک ہو تو اور بات ہے مگر یہاں تو ایسے واقعات آئے روز ہو رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔