دلشان کو ابھی سے جے وردنے اور سنگاکارا کے جانے کا غم ستانے لگا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 28 فروری 2015
ورلڈ کپ کے بعد دونوں سینئرز کی ایک ساتھ ریٹائرمنٹ ملکی کرکٹ کیلیے بڑا نقصان ہوگی، دلشن۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کے بعد دونوں سینئرز کی ایک ساتھ ریٹائرمنٹ ملکی کرکٹ کیلیے بڑا نقصان ہوگی، دلشن۔ فوٹو: فائل

میلبورن: سری لنکن اوپنر تلکا رتنے دلشان کو ابھی سے جے وردنے اور سنگاکارا کے جانے کا غم ستانے لگا۔

تلکارتنے دلشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد دونوں سینئرز کی ایک ساتھ ریٹائرمنٹ ملکی کرکٹ کیلیے بڑا نقصان ہوگی، انھوں نے کہا کہ دونوں نے ملک کے لیے بہترین خدمات انجام دیں، میں جانتا ہوں کہ وہ بدستور نوجوانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔