کراچی میں شوبز انڈسٹری کی بحالی خوش آئند ہے، راحت فتح علی

کلچرل رپورٹر  اتوار 1 مارچ 2015
مشکلات کا شکار میوزک انڈسٹری کوجلد کھویا ہوا مقام دلائیں گے، دفتر کے افتتاح پر گفتگو ۔  فوٹو : فائل

مشکلات کا شکار میوزک انڈسٹری کوجلد کھویا ہوا مقام دلائیں گے، دفتر کے افتتاح پر گفتگو ۔ فوٹو : فائل

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنے دفتر کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے راحت فتح علی نے کہا کراچی میں ان دنوں شوبز انڈسٹری کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔میوزک انڈسٹری جو مشکلات سے دوچار ہے جلد ہم پاکستان میں میوزک انڈسٹری کو اس کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ کراچی میں دفتر کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ ہم سب دوست مل کر ایک اچھی سوچ کے ساتھ کوئی لائحہ عمل تیار کریں، میرے دوست بھی سنجیدگی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔