- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
خارجہ پالیسی کو جنرل راحیل ڈیل کر رہے ہیں، حمید گل
لاہور: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کمپرومائزکرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’جی فارغریدہ ‘‘میں میزبان غریدہ فاروقی سے گفتگو میں جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہاکہ پاکستان کو بھارت سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کرنا چاہیے۔ اگر امریکا کو پاکستان کی بہت اشد ضرورت پڑگئی ہے تواس کو چاہیے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرانے میں کردار ادا کرے۔ اگر بھارت کی پاکستان کے ساتھ کشیدگی برقرار رہتی ہے تو نریندر مودی جو ترقی کے نعرے پر سامنے آئے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ ہمیں بہت واضح انداز میں بتادینا چاہیے کہ اگر وہ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں افغانستان تک رسائی چاہتے ہیں تو اس کا راستہ سری نگر سے ہوکر آئیگا۔
حمید گل کا کہنا تھا کہ اصل میں امریکہ نہیں چاہتا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اگر امریکا اپنے مفادات کی خاطر چاہے تو بھارت کو گردن سے پکڑ کر مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا خارجہ پالیسی کو جنرل راحیل شریف ہی ڈیل کر رہے ہیں، فوج کا جھگڑا آر ایس ایس سے ہوسکتا ہے لیکن وہ مذاکرات کیخلاف نہیں ہے۔ بھارت کا افغانستان میں رول کم ہوتا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔