شہزادہ ہیری کا برطانوی فوج چھوڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 1 مارچ 2015
پرنس ہیری اپنی دس سالہ سروس کے دوران دو بارافغانستان میں بھی عسکری فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔   فوٹو:فائل

پرنس ہیری اپنی دس سالہ سروس کے دوران دو بارافغانستان میں بھی عسکری فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری نے 10 سال تک رائل فوج میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد اب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شاہی خاندان کے مطابق 30 سالہ شہزادہ ہیری ہیگلے 10 سال تک رائل فوج کا حصہ رہنے کا بعد اب فلاحی کاموں کی طرف راغب ہونا چاہتے ہیں جس کے باعث انہوں نے فوج کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق پرنس ہیگلے اگلے سال سے اپنا زیادہ وقت افریقا میں گزاریں گے جہاں وہ فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے جب کہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی فلاحی کاموں کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بھی فوج کی طرح بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ اب فوج میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اس ادارے سے وابستہ افراد کی مدد جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ 30 سالہ برطانوی شہزادے ہیری ایگلے گزشتہ 10 برس سے فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اب تک دو بارافغانستان میں بھی عسکری فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔