بغداد میں خود کش حملے اور بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 1 مارچ 2015
سمارا میں چیک پوسٹ پردو خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے،پولیس فوٹو : فائل

سمارا میں چیک پوسٹ پردو خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے،پولیس فوٹو : فائل

بغداد: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکا بغداد کے شمال مشرقی قصبے کے بازار میں ہوا جس میں 11 افراد ہلاک جب کہ 50 زخمی ہوگئے جس کے کچھ ہی دیر بعد دوگاڑیوں میں سوار خودکش حملہ آوروں نے سمارا میں قائم چیک پوسٹ پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ دیگر علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں مزید 10 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حکام کے مطابق سمار اور اس کے اطراف کے علاقے جنگجو تنظیم داعش کے زیر اثر ہیں جہاں آئے دن اس طرح کے حملے ہوتے ہیں تاہم حالیہ حملوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔