سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلیے آئی بی اور ایف آئی اے سرگرم

آئی این پی / آن لائن  پير 2 مارچ 2015
4ہزار بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن نے احکام جاری کردیے،ذرائع۔ فوٹو : فائل

4ہزار بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن نے احکام جاری کردیے،ذرائع۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے اور سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کیلیے کروڑوں کی خریدو فروخت کرنیوالوں کی مانیٹرنگ کیلیے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ایف آئی اے 2 صوبوں میں سرگرم ہوگئیں۔

آئی بی ووٹوں کی خریدو فروخت اور جوڑ توڑ میں مصروف سیاستدانوں کی سرگرمیوں اور ایف آئی اے مشکوک ارکان اسمبلی کے بینک اکاؤنٹس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکام جاری کردیے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔