امریکا میں قید عافیہ صدیقی 43 برس کی ہوگئیں، آج سال گرہ منائی جائیگی

آن لائن  پير 2 مارچ 2015
ڈاکٹر عافیہ کی سالگرہ کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔  فوٹو: فائل

ڈاکٹر عافیہ کی سالگرہ کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: امریکا میں اسیر پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 43ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔

اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں، انسانی حقوق، مزدور، طلبہ تنظیموں اور صحافتی وعوامی حلقوں کے زیراہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی، سال گرہ کے کیک کاٹے جائیں گے، کبوتر آزاد کیے جائیں گے اور عافیہ صدیقی کی درازی عمراور باعزت رہائی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔