گستاخ رسول کو قتل کرنے والے کے لواحقین کو آج بھی انعام دینے کیلیے تیار ہوں، غلام احمد بلور

ایکسپریس نیوز  پير 2 مارچ 2015
دینی مدارس میں امن اور عدم تشد د کی تعلیم دی جاتی ہے، سابق وفاقی وزیر  فوٹو: فائل

دینی مدارس میں امن اور عدم تشد د کی تعلیم دی جاتی ہے، سابق وفاقی وزیر فوٹو: فائل

پشاور: سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی تھی جس نے اسمبلی کے فلور پر گستاخ رسول کی سرکی قیمت کا اعلان کیا تھا اگر آج بھی حکومت میرے ساتھ سفارتی تعاون کرے تو فرانس میں گستاخ رسول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے والے کی لواحقین کو انعام دینے کے لیے تیار ہوں۔

وہ جامعہ عثمانیہ پشاور کے تاریخی وثقافتی نمائش کے چوتھے روز دورہ کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ سابق ناظم ضلع پشاور محمدعمر اور دیگر ساتھی بھی تھے۔ بلور نے طلبہ کے لگائے گئے مختلف اسٹالوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ دینی مدارس میں امن اور عدم تشد د کی تعلیم دی جاتی ہے جس کو آج ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا اگر مدارس نہ ہوتے تو ہمار ی نوجوان نسل مزید تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوتی، مذہب سے آج جو قربت ہے یہ انہی مدارس کا مرہون منت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔