بھارت میں سوائن فلوسےمزید 36 اموات، ہلاکتیں1041 ہوگئیں

آئی این پی  پير 2 مارچ 2015
۔گجرات میں دفعہ144 نافذ کرکے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے: فوٹو فائل

۔گجرات میں دفعہ144 نافذ کرکے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے: فوٹو فائل

نئی دہلی: بھارت میں سوائن فلو کے باعث مزید 36 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد1041 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزارتک جاپہنچی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے راجستھان اور گجرات سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں بالترتیب 234 اور231 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں اسکائی میٹ موسمیات ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں غیر معمولی موسمی حالات کی وجہ سے صورت حال خراب ہوئی ہے اور برسات کے آئندہ موسم میں صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔گجرات میں دفعہ144 نافذ کرکے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔