دبنگ خان اب بھی رابطوں کے جدید ذرائع سے محروم

ویب ڈیسک  پير 2 مارچ 2015
ای میل آئی ڈی کے زریعے لوگوں سے رابطے میں رہنا اچھا نہیں لگتا,سلمان خان،فوٹو فائل

ای میل آئی ڈی کے زریعے لوگوں سے رابطے میں رہنا اچھا نہیں لگتا,سلمان خان،فوٹو فائل

ممبئ: بالی ووڈ کے دبنگ خان کہتے ہیں کہ انہیں ای میل کے ذریعے لوگوں سے رابطہ رکھنا اچھا نہیں لگتا اسی لئے انہوں نے اپنا ای میل اکاؤنٹ ہی نہیں بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں دبنگ خان کا کہنا تھا کہ انہیں ای میل کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہنا اچھا نہیں لگتا، اسی لئے اب تک انہوں نے کوئی ای میل اکاؤنٹ ہی نہیں بنایا۔ انہیں جس سے بھی بات کرنی ہوتی ہے اسے وہ براہ راست بات کرتے ہیں یا پھر فون پر رابطہ کرلیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ہے جہاں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ سے زائد ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔