بی جے پی نے ہندوؤں کو شاہ رخ، سلمان اور عامر کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا

ویب ڈیسک  پير 2 مارچ 2015
ہمارے بچے ان خانز کی اداکاری سے بری چیزیں سیکھ ر ہے ہیں کیونکہ یہ خانز اپنی فلموں کے زریعے لو جہاد کو بڑھا رہے ہیں،سادھوی پراچی,فوٹو فائل

ہمارے بچے ان خانز کی اداکاری سے بری چیزیں سیکھ ر ہے ہیں کیونکہ یہ خانز اپنی فلموں کے زریعے لو جہاد کو بڑھا رہے ہیں،سادھوی پراچی,فوٹو فائل

دہرادون: حکمران انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی رہنما سادھوی پراچی نے ہندوؤں کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی  کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا۔

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر دہرا دون میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد کی تقریب کے دوران بی جے پی کی مرکزی رہنما سادھوی پراچی نے کہا کہ ہمارے بچے ان خانز کی فلموں سے بری چیزیں سیکھ رہے ہیں۔ یہ خانز اپنی فلموں کے ذریعے مسلمان لڑکے کے ساتھ ہندو لڑکی کی شادی کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں جو بھارت کے ہندوؤں کو کسی صورت برداشت نہیں، اس لئے ہندواپنے بچوں کو ناصرف ان تینوں کی فلمیں نہ دیکھنے دیں بلکہ اپنے گھروں اور دیواروں پر آویزاں ان کے پوسٹرز بھی ہٹادیں۔

سادھوی پراچی نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندو آبادی بڑھانے کے لئے ضرور شادی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندوؤں کے مقابلے میں مسلمانوں کی آبادی میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لئے ہندوؤں کو بھی چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔