کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  پير 2 مارچ 2015
گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز۔ فوٹو : فائل

گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز۔ فوٹو : فائل

 کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں مہران ٹاؤن، چشتیاں کالونی، یوسف گوٹھ اور بنارس میں کی گئی جب کہ گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔