بالی ووڈ کے بگ بی اب ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے شعور اجاگر کریں گے

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
ممبئی: امیتابھ بچن ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کی افتتاحی  تقریب میں تصویر پکڑے ہوئے ۔  فوٹو : فائل

ممبئی: امیتابھ بچن ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب میں تصویر پکڑے ہوئے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بھارت کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک قوانین سے آگاہی کی مہم میں رضاکار بن گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ  فیس بک پر بگ بی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ لوگ ٹریفک سے متعلق سنجیدگی اختیار کریں خاص طور پر اس وقت جب وہ سڑک پر ہوں تو قواعد وضوابط کی پیروی کریں‘ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں‘ گاڑی میں ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں‘ آپ کےڈرائیونگ لائسنس کی زائد ازمعیاد نہیں ہونا چاہئیے۔ ٹریفک کا بہاؤ قومی کردار کا عکاس ہے‘ اپنی قوم کا کرداربنائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔