سلمان خان کا سوائن فلو ٹیسٹ نیگیٹو،سونم کی حالت بہتر

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
سلمان خان نے بھی بیماری سے بچاؤ کے لیے ہومیو پیتھک میڈیسن لی تھیں۔۔فوٹو فائل

سلمان خان نے بھی بیماری سے بچاؤ کے لیے ہومیو پیتھک میڈیسن لی تھیں۔۔فوٹو فائل

ممبئ: بھارتی دبنگ اداکار سلمان خان کا بھی گزشتہ روز سوائن فلو ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کا H1N1 وائرس ٹیسٹ نیگیٹو نکلا اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت تسلی بخش قرار دی ہے۔

قبل ازیں راج کوٹ میں فلم ’’پریم رتن دھن پایو ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور کو تیز بخار ہوگیا تھا اور اس کا سوائن فلو ٹیسٹ پازیٹو نکلنے کے بعد اسے مبمئی کے کوکیلا بن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کا علاج جاری ہے۔

کوکیلا بن اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر رام نارائن نے کہا ہے کہ سونم کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اور جس میں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں ۔اور جلد ہی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لیں گی ذرائع نے بتایا کہ جب سلمان خان سونم کے ساتھ راجکوٹ میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے تو انھوں نے بیماری سے بچاؤ کے لیے ہومیو پیتھک میڈیسن لی تھیں اور مکسچر کمفور کی بھاپ اور سنامون بھی لیتے رہے ہیں۔

سورج برجاتیہ کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو ‘‘ کی پوری ٹیم اور کاسٹ کے لیے راجکوٹ میں شوٹنگ کے دوران حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے تھے جس پر وہ اس دوران منہ پر ماسک بھی پہنے رہے اور صرف شوٹنگ کے دوران منہ سے ماسک ہٹاتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔