انجرڈ آل راؤنڈر حفیظ اور پیسر جنیدکا بحالی کی جانب سفر شروع

اسپورٹس رپورٹر  منگل 3 مارچ 2015
دونوں کھلاڑیون نے بحالی کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کردی۔ فوٹو : فائل

دونوں کھلاڑیون نے بحالی کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کردی۔ فوٹو : فائل

لاہور: قومی ٹیم کے انجرڈ کھلاڑیوں جنیدخان اور محمد حفیظ نے بحالی کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔

پیسر ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران پھسلنے پر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ آل راؤنڈر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پنڈلی زخمی ہونے کی وجہ سے وطن واپس بھجوادیے گئے تھے، دونوں نے بحالی کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کردی۔ ایک ہفتے میں بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کا بھی آغاز کردینگے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ کو فٹنس کی بحالی کے بعد بائیومکینک ٹیسٹ کیلیے بھی جانا ہے، فی الحال ایکشن غیر قانونی ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کی وجہ سے وہ بولنگ نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔