زیادہ پریکٹس سیشنز کے بجائے پلیئرزکو تازہ دم رکھنا بہترخیال کرتا ہوں، دھونی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
پلیئرز کا ذہنی طور پر ہشاش بشاش رہنا میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، دھونی۔ فوٹو: فائل

پلیئرز کا ذہنی طور پر ہشاش بشاش رہنا میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، دھونی۔ فوٹو: فائل

پرتھ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ پریکٹس سیشن کے بجائے کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنا بہتر خیال کرتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنا آئندہ میچ جمعے کو پرتھ میں ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی تاہم دھونی الیون ابتدائی دو میچز جیتنے کی وجہ سے ذہنی طور پر تروتازہ دکھائی دیتی ہے، وہ اس مرتبہ بھی میچ کے درمیان ملنے والے پانچ دن کے وقفے میں محض دو دن پریکٹس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دھونی کا کہنا ہے کہ ہم چھ دن تک عمومی پریکٹس کرنے کی بجائے دو دن بھرپور سیشن منعقد کرنے کو بہترین خیال کرتے ہیں۔ اس طرح ہم اپنے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ تازہ دم رکھ سکتے ہیں، سات ہفتوں پر محیط ایونٹ میں پلیئرز کا ذہنی طور پر ہشاش بشاش رہنا میرے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے،ہمارے لیے اپنی پرفارمنس میں بہتری لاتے ہوئے اسے برقرار رکھنا اہم ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔