فتح کی متلاشی بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہنگز کو نیا جوڑی دار بنالیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش اور ثانیہ کا ساتھ محض2 ماہ ہی قائم رہ پایا. فوٹو : فائل

چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش اور ثانیہ کا ساتھ محض2 ماہ ہی قائم رہ پایا. فوٹو : فائل

نئی دہلی: نئے سیزن میں متوقع نتائج نہ مل پانے پر بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے عالمی سرکٹ میں اب سوئس مس مارٹینا ہنگز کو اپنی نئی جوڑی دار بنانے کا اعلان کردیا۔

چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش اور ثانیہ کا ساتھ محض2 ماہ ہی قائم رہ پایا، بھارتی اسٹار نے گذشتہ برس کی اختتامی ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ میں زمبابوے کی کارا بلیک کے ہمراہ ٹائٹل جیتا تھا تاہم کارا نے اپنی فیملی پر توجہ دینے کے پیش نظر کھیل سے وقتی دوری اختیار کرلی ہے، جس پر انھوں نے ہائش سو وائی کو اپنا پارٹنر بنایا تھا لیکن سیزن کے ابتدائی پانچ ٹورنامٹ میں ان کی جوڑی کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرپائی، آسٹریلین اوپن میں انھیں دوسرے رائونڈ میں شکست ہوگئی تھی۔

ثانیہ نے کہا کہ میں ہائش کے ساتھ اپنے کھیل کو ایڈجسٹ نہیں کرپارہی تھی لہذا اب میں نے تجربہ کار مارٹینا ہنگز کے ساتھ سیزن کے دیگر ایونٹس میں جوڑی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔