ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

ایکسپریس رپورٹ  منگل 3 مارچ 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے فیصل آبادمیں طارق کوریذیڈنٹ ایڈیٹرایکسپریس نوازڈوگر، خیرپور ٹامیوالی میں سجادکونمائندہ ایکسپریس اعجازبھٹہ اورلاڑکانہ میں امتیاز کو محمود پٹھان انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا کی جانب سے فیصل آبادمیں طارق کوریذیڈنٹ ایڈیٹرایکسپریس نوازڈوگر، خیرپور ٹامیوالی میں سجادکونمائندہ ایکسپریس اعجازبھٹہ اورلاڑکانہ میں امتیاز کو محمود پٹھان انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

فیصل آباد / لاڑکانہ / خیرپور ٹامیوالی: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم‘‘ میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق 3 میں سے 2 سوالوں کے درست جواب دیکر فیصل آباد کے ایم طارق رشید نے مائیکروویو اوون اور خیرپورٹامیوالی بہاولپور کے محمد سجاد نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میچ کے متعلق 3 میں سے ایک سوال کا درست جواب دے کر ڈنر سیٹ جیت لیا۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ میں لاڑکانہ کے امتیاز علی نے ایک سوال کا درست جواب دیکر جوسر بلینڈر جیت لیا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/03/6.jpg

فیصل آباد میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس نواز ڈوگر، خیرپور ٹامیوالی میں نمائندہ ایکسپریس اعجاز بھٹہ اور لاڑکانہ میں ایکسپریس کے بیورو رپورٹر محمود علی پٹھان نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/03/5.jpg

واضح رہے ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے‘‘ اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائینگے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونیوالے جوابات کو قرع اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔