کراچی میں میمن گوٹھ سے3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015

 کراچی: نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر میمن گوٹھ سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر میمن گوٹھ سے 3 لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیاہے۔ مقتولین میں سے 2 ادھیڑعمر جبکہ ایک کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ لاشوں کے قریب موجود شواہد کو اکٹھا کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔