وزیراعظم کی فوک گلوکارصادق فقیرکی میت سعودی عرب سے پاکستان لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
صادق فقیر  عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں عرفات سے واپس آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے,فوٹو فائل

صادق فقیر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں عرفات سے واپس آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے,فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے فوک گلوکارہ صادق فقیر حسین کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے  وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی ہے ان کی میت  پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائیں۔

صادق فقیر  عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں عرفات سے واپس آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے  جب کہ  ان کے اہل خانہ اب بھی مکہ مکرمہ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

صادق فقیر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اورانہوں نےاپنی گلوکاری کی ابتدا نجی محفلوں سے کی جس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے جب کہ  انہوں نے  نے مختلف  شعرا کا کلام اپنی آوازمیں گا کرخوب پزیرائی حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔