جنوبی کوریا میں 3800 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
1954 میں قائم کئے گئے اس چرچ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا آغاز 1960 میں ہوا۔  فوٹو: اے ایف پی

1954 میں قائم کئے گئے اس چرچ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا آغاز 1960 میں ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی

سیول: جنوبی کوریا میں ہزاروں جوڑے اجتماعی شادی کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے مرکزی چرچ میں 3 ہزار 8 سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں وہ جوڑے بھی موجود تھے جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کا دوبارہ شادی کا مقصد شادی کے تمام وعدوں کو دہرانا تھا جب کہ تمام جوڑوں نے تقریب کے دوران شادی کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

1954 میں قائم کئے گئے اس چرچ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا آغاز 1960 میں ہوا اور پہلی اجتماعی شادی کی تقریب میں چند درجن جوڑے شادی کے رشتے میں جڑے تاہم ہر سال ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور 1997 میں چرچ کے زیر اہتمام 30 ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی جب کہ 2 سال قبل سیول کے اولپمک اسٹیڈیم میں 21 ہزار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔