اوم پوری نے ملکہ شراوت کو ملکہ شرافت قراردیدیا

شوبز ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
وہ بہت معصوم اور سادہ لڑکی ہے ان کا نام ملکہ شرافت رکھنا چاہتاہوں،اوم پوری ۔  فوٹو : فائل

وہ بہت معصوم اور سادہ لڑکی ہے ان کا نام ملکہ شرافت رکھنا چاہتاہوں،اوم پوری ۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بھارتی لیجنڈ اداکاراوم پوری نے ملکہ شراوت کو ملکہ شرافت قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاراوم پوری کا کہنا ہے کہ ملکہ معصوم اور سادہ لڑکی ہے انہوں نےفلم ڈرٹی پالیٹکس میں ملکہ شراوت کے ساتھ کام کیا،جس کے بعد ملکہ کے بارے میں اْن کے خیالات بدل گئے۔

اوم پوری کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملکہ کے بارے میں بہت کچھ سْن رکھا تھا ،لیکن اْس سے مل کر اندازہ ہوا کہ وہ بہت معصوم اور سادہ لڑکی ہے۔ اوم پوری نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ملکہ شراوت کا نام ملکہ شرافت رکھ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔