آٹھویں فیل شخص نے ایپل کو 532 ملین ڈالر کا ٹیکہ لگا دیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
آٹھویں فیل پیٹر نے اسے ایک تاریخی مقدمے میں شکست دے کر 532.9 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ کروا دیا۔ فوٹو: فائل

آٹھویں فیل پیٹر نے اسے ایک تاریخی مقدمے میں شکست دے کر 532.9 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ کروا دیا۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکی کمپنی ایپل کا شمار دنیا کی امیر ترین اور طاقتور ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے مگر ایک آٹھویں فیل شخص نے اسے ایک تاریخی مقدمے میں شکست دے کر 532.9 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ کروا دیا ہے۔

پیٹر ریکز نامی شخص کی کمپنی ایل ایل سی اسمارٹ فلیش نے ایپل کے خلاف کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے تھے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کی طرف سے ایپل کو 532 ملین ڈالر سے زائد کا جرمانہ کیسے کروانے کے سوال پر پیٹر نے کہا کہ ایپل ایک مغرور کمپنی ہے اور اس کا زور اسی بات پر رہا کہ پیٹر ایک آٹھویں فیل شخص ہے اور وہ جدید ٹیکنالوجی کیسے ایجاد کر سکتا ہے جب کہ اس کا موقف تھا کہ ایپل نے تقریباً چار ٹیکنالوجی ایجادات کا آئیڈیا اس سے چوری کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹر اس سے پہلے سام سنگ، گوگل اور امیزون کے خلاف بھی ٹیکنالوجی چوری کے الزامات لگا چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔