شیامن نے بڑے بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
تین میچز میں 69.33 کی ایوریج سے 208 رنز بنا چکے ہیں۔۔ فوٹو: فائل

تین میچز میں 69.33 کی ایوریج سے 208 رنز بنا چکے ہیں۔۔ فوٹو: فائل

نیپیئر: یو اے ای کے بیٹسمین شیامن انور نے ورلڈ کپ میں بڑے بڑے بیٹسمینوں کو اب تک پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔

پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل وہ 208 رنز کے ساتھ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل اور برینڈن میک کولم اور ویرات کوہلی سے بھی آگے ہیں، انھوں نے ابتدائی تین میچز میں 69.33 کی ایوریج اور 114.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے، شیامن نے آئرلینڈ کے خلاف سنچری اور زمبابوے سے میچ میں ففٹی بنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔