کراچی میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے وکیل جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
علی حسنین بخاری کی ہلاکت کے بعد کراچی میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا فوٹو: فائل

علی حسنین بخاری کی ہلاکت کے بعد کراچی میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا فوٹو: فائل

کراچی: کورنگی میں نامعلوم افراد نے مقامی وکیل علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں علی حسنین بخاری عدالت جانے کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ علی حسنین بخاری متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔

علی حسنین بخاری کی ہلاکت کے بعد کراچی میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا تاہم اہم نوعیت کے مقدمات جج صاحبان کے چیمبر میں سنے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔