کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
مقتول کو شیر شاہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، پولیس، 
فوٹو:فائل

مقتول کو شیر شاہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، پولیس، فوٹو:فائل

 کراچی: شیر شاہ کے علاقے میں فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں نامعلوم ملزمان نے  اہل سنت الجماعت کے رہنما ڈاکٹر فیاض کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر فیاض اور ان کا ڈرائیور عارف شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ترجمان اہل سنت والجماعت کے مطابق ڈاکٹر فیاض کراچی کے جنرل سیکریٹری تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کو شیر شاہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔