بچت اسکیموں میں جولائی تا جنوری 230 ارب روے کی سرمایہ کاری

بزنس رپورٹر  جمعرات 5 مارچ 2015
سال بہ سال137فیصد زائد، ڈیفنس سیونگ9.8ارب، ریگولر انکم43 ارب، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ 32 ارب، پرائز بانڈز 33 ارب، متفرق اسکیمز میں111 ارب سرمایہ کاری۔ فوٹو: فائل

سال بہ سال137فیصد زائد، ڈیفنس سیونگ9.8ارب، ریگولر انکم43 ارب، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ 32 ارب، پرائز بانڈز 33 ارب، متفرق اسکیمز میں111 ارب سرمایہ کاری۔ فوٹو: فائل

کراچی: قومی بچت اسکیموں میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 2کھرب 29ارب 97کروڑ 65لاکھ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 96ارب 92 کروڑ 37لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے 137فیصد زائد ہے۔

رواں مالی سال کے 7ماہ کے دوران سب سے زیادہ 90ارب 26کروڑ روپے کی سرمایہ کاری نومبر کے مہینے میں کی گئی جس کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی قرار دی جارہی ہے۔ نومبر 2014 کے مہینے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 50بیسس پوائنٹس کمی کی تھی، یہ کمی ایک سال تک ڈسکاؤنٹ ریٹ 10فیصد برقرار رکھنے کے بعد کی گئی، نومبر سے اب تک پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ 1.5فیصد تک کم کیا جاچکا ہے۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کے مطابق پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ میں مزید کمی کی صورت میں قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوسکتا ہے، چھوٹے سرمایہ کار اور پنشنرز اپنی سرمایہ کاری نیشنل سیونگز میں برقرار رکھیں گے تاہم بڑے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کے لیے متبادل ذرائع اختیار کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔