بھارتی ریاست مہاراشڑا میں گائے کے گوشت پر پابندی پر شوبز کی شخصیات کا ردعمل

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات نے مہاراشٹرا میں گائے کے گوشت پر پابندی کو نامناسب اقدام قراردیا ہے۔ فوٹو فائل

بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات نے مہاراشٹرا میں گائے کے گوشت پر پابندی کو نامناسب اقدام قراردیا ہے۔ فوٹو فائل

نئی دلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گائے کے گوشت بیچنے اور رکھنے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اس پابندی پر ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا ہے اور اسے مناسب اقدام قرار نہیں دیا۔

روینا ٹینڈن: ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے اہم نکتہ یہ ہے کہ زبردستی کرنا مناسب نہیں بلکہ ہر انسان کے انتخاب پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کیا کھانا چاہتا ہے اور کیا نہیں۔

ویشل دادلانی: میں تو سبزی خور ہوں اور یہ پابندی مجھے متاثر نہیں کرتی تاہم انتخاب کی آزادی اہم ہے اور خاص طور پر ایسے ملک میں جہاں 30 فیصد لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہوں۔

یودے چوپڑا: میرے خیال میں گائے کے گوشت پر پابندی کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ سرخ گوشت کم سے کم کھانا چاہئے لیکن اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ بھارت کومذہبی اسٹیٹ بنائے جانے کی طرف ایک قدم ہے۔

سومونا چکروتی: اس طرح کے ایشو کی بجانے حکومت کو کرپشن، غربت، انفراسٹرکچر جیسے معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے۔

فرحان اختر: یہ کچھ عجیب سا لگتا ہے کہ مہاراشٹرا میں اب کوئی گائے کا گوشت نہیں کھا سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔