ہربھجن سنگھ کا بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2015
ہربھجن سنگھ اورگیتا بسرا اپنے قریبی تعلق کے حوالے سے ہمیشہ انکار کرتے رہے فوٹو:فائل

ہربھجن سنگھ اورگیتا بسرا اپنے قریبی تعلق کے حوالے سے ہمیشہ انکار کرتے رہے فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ  اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ  اور گیتا بسرا رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گےاوراس کے لئے دونوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں، ہربھجن اور گیتا بسرا کی دوستی کے چرچے کافی عرصے سے عام ہیں اور اکثر دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں جب کہ  بالی ووڈ اداکارہ بھی اکثر ان میچوں میں نظر آتی ہیں جس میں ہربھجن سنگھ  کھیل رہے ہوتے ہیں تاہم دونوں اپنے قریبی تعلق کے حوالے سے ہمیشہ انکار کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔