جو جتنا امیر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اتنا ہی جرمانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
فِن لینڈ میں ایک شخص کو حدِ رفتار سے زائد رفتار میں گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ اداکرنا پڑا۔فوٹو : فائل

فِن لینڈ میں ایک شخص کو حدِ رفتار سے زائد رفتار میں گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ اداکرنا پڑا۔فوٹو : فائل

ہیلنسکی: فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ہے سزا کا معیار کچھ الگ، جو ہوگا جتنا امیر اس پر کیا جائے گا اتنا ہی جرمانہ۔ فِن لینڈ میں رائمہ کوئسالہ نامی شخص کو حدِ رفتار سے زائد رفتار میں گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ اداکرنا پڑا۔

رائمہ کوئسالہ کو 80 کے بجائے103 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر یہ جرمانہ ہوا۔ فن لینڈ کی ایک پالیسی ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر اس کی آمدنی کے مطابق جرمانہ کیا جاتا ہے،تو جتنی آمدنی ہو گی جرمانہ بھی اتنا ہی ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔