ورلڈ کپ میں سب سے بڑے اسکورکا ریکارڈ آسٹریلیا نے بھارت سے چھین لیا

اے ایف پی  جمعرات 5 مارچ 2015
حالیہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا بھی 2 مرتبہ 400 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

حالیہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا بھی 2 مرتبہ 400 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

پرتھ: آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف 6 وکٹ پر 417رنز جوڑ کر بھارت سے ورلڈ کپ کی تاریخ کے بڑے مجموعے کا ریکارڈ چھین لیا۔

بھارتی ٹیم نے 2007 میں پورٹ آف اسپین کے مقام پر برمودا کے بولنگ اٹیک پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 413رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے، حالیہ ورلڈ کپ میں 400 کا ہندسہ عبورکیے جانے کا یہ تیسرا موقع ہے، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے2 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا، پروٹیز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 5وکٹ پر408 اور آئرش بولنگ کے سامنے4 وکٹ پر411 رنز بنائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔