انجرڈ عرفان اور سہیل پروٹیز کے خلاف دستیاب ہونگے، پی سی بی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
دونوں بولرز جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کو شیڈول میچ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے، منیجمنٹ۔ فوٹو : فائل

دونوں بولرز جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کو شیڈول میچ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے، منیجمنٹ۔ فوٹو : فائل

نیپیئر: پاکستان کا پہلے سے پریشان حال بولنگ اٹیک مزید فٹنس مسائل میں الجھ گیا، فاسٹ بولر محمد عرفان اور سہیل خان یو اے ای سے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کے خلاف تین اوورز کرنے کے بعد عرفان کے کولہے میں تکلیف شروع ہوئی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ بولنگ نہیں کرپائے، سہیل خان نے بھی 9 اوورز کیے۔ ٹیم کو پہلے ہی اپنے اہم ترین بولرزسعید اجمل، حفیظ، عمرگل اور جنید خان کی مختلف مسائل کی وجہ سے خدمات حاصل نہیں ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ دونوں بولرز جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کو شیڈول میچ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ میں نہیں سمجھتا کہ عرفان کی تکلیف کوئی زیادہ تشویش کی بات ہے، وہ اگلے میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔