ورلڈ کپ میں یو اے ای کے شیامن نمبر ون

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
شیامن 4 میچز میں ایک سنچری اور 2 ففٹیز کی مدد سے 270 رنز بنا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شیامن 4 میچز میں ایک سنچری اور 2 ففٹیز کی مدد سے 270 رنز بنا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

نیپیئر: ورلڈ کپ میں ابتدائی26 میچز کی تکمیل پر حیران کن طور پر متحدہ عرب امارات کے پاکستانی نژاد بیٹسمین شیامن انور4 میچز میں 270 رنز بناکرٹ اپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شیامن انور ورلڈ کپ میں رنز بنانے میں سب سے آگے ہیں اور انہوں نے 4 میچز میں 67.50 کی اوسط سے 270 رنز بنا رکھے ہیں۔ شیامن اب تک ایک سنچری اور 2 ففٹیز اپنے نام کرچکے ہیں، انھوں نے مجموعی طور پر 29 چوکے اور4 چھکے جڑے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا 268 رنزکے ہمراہ دوسرے، کرس گیل258 رنزتیسرے، ہاشم آملا257 رنز بناکرچوتھے اورلاہیرو تھریمانے256 رنزکے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں، پاکستانی کپتان مصباح الحق 221 رنزکے ساتھ 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔