مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی صوبیہ ستی ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
کمیٹی روم میں ایم پی ایز کی تعداد بڑھنے سے گھٹن کے باعث صوبیہ ستی  بیہوش ہوگئیں۔ فوٹو:فائل

کمیٹی روم میں ایم پی ایز کی تعداد بڑھنے سے گھٹن کے باعث صوبیہ ستی بیہوش ہوگئیں۔ فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں ایم پی ایز کی تعداد بڑھنے سے مسلم لیگ (ن) کی راولپنڈی سے رکن اسمبلی صوبیہ ستی ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔