دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
میساؤ  کو 2013 میں دنیا کے طویل العمر انسان تسلیم کیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

میساؤ کو 2013 میں دنیا کے طویل العمر انسان تسلیم کیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

ٹوکیو: دنیا کی معمرترین خاتون میساؤ اوکاوا والی آج اپنی 117ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

1898 میں آج ہی کے روز جاپان کے شہر اوساکا میں پیدا ہونے والی میساؤ اوکاوا والی کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا، 4 پوتے اور نواسے جب کہ 6 پڑ پوتے اور پڑ نواسے ہیں، میساؤ آج کل اپنے روز و شب ایک نرسنگ ہوم میں گزار رہی ہیں۔ رسنگ ہوم کے عملہ کا کہنا ہے کہ میساؤ کی صحت حالیہ چند ماہ کے دوران تھوڑا گر گئی ہے اور ان کی قوت سماعت بھی متاثر ہوئی ہے تاہم مجموعی طور پر ان کی صحت بہتر ہے۔ میساؤ اوکاوا نے اپنی 117 ویں سالگرہ سے ایک روز پہلے پورا دن اپنے بچوں کے ساتھ گزارا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں 117 برس کا عرصہ زیادہ نہیں لگتا۔

واضح رہے کہ میساؤ ناصرف دنیا کی طویل العمر خاتون ہیں بلکہ ان کا ہم عمر کوئی مرد بھی اس وقت دنیا میں موجود نہیں، انہیں 2013 میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین انسان تسلیم کیا گیاتھا.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔