روینہ ٹنڈن فلم میں ’’بے نظیر بھٹو‘‘ کا کردار ادا کریں گی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
بے نظیر بھٹو پر بننے والی فلم کے مرکزی کردارکے لئے پہلے ودیا بالن کو پیشکش کی گئی تھی فوٹو: فائل

بے نظیر بھٹو پر بننے والی فلم کے مرکزی کردارکے لئے پہلے ودیا بالن کو پیشکش کی گئی تھی فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روينہ ٹنڈن سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق بالی ووڈ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے، جس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے پہلے ودیا بالن کو پیشکش کی گئی تھی تاہم ان کے انکار کے بعد یہ کردار روینا ٹنڈن کو پیش کیا گیا جس پر انہوں نے حامی بھر لی ہے۔ روينہ نے فلم کی کہانی کے مصنف کو اسکرپٹ میں بعض تبدیلیوں کا بھی مشورہ دیا ہے اس کے علاوہ وہ اس فلم کو خود پروڈيوس بھی کرنا چاہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔