کراچی کے علاقے کورنگی سے دو لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
گزشتہ روز بھی میمن گوٹھ میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں فوٹو: فائل

گزشتہ روز بھی میمن گوٹھ میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں فوٹو: فائل

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب اللہ والا ٹاؤن سے  2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب اللہ والا ٹاؤن سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولین کی عمریں 20 سے 25 برس ہے، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا جب کہ جائے وقوعہ سے مقتولین کے خون کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میمن گوٹھ میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔